Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان شہد فیسٹول میں 50 ہزار وزیٹرز، 20 لاکھ ریال کے سودے

فیسڈول میں پہلی بار’صندل شہد ‘ متعارف کرایا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جازان شہد فیسٹول ایک ہفتے جاری رہنے کے بعد سنیچر کوختم ہوگیا۔ فیسٹول میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد رہی۔ 
سبق نیوز کے مطابق آٹھویں جازان شہد فیسٹول میں مملکت کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر15 معروف اقسام کے 10 ٹن سے زیادہ  شہد شائقین کے لیے رکھے گئے تھے۔ 

تاجروں کے علاوہ  وزیٹرز نے بھی فیسٹول کےدوران شہد خریدا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

میلے کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ’مملکت کی سطح پر شہد فیسڈول میں پہلی بار’صندل شہد ‘ متعارف کرایا گیا جسے لوگوں نے پسند کیا‘۔ 
ایک ہفتہ جاری رہنے والے فیسٹول میں 20 لاکھ ریال سے زیادہ کے سودے ہوئے جو بیشتر تاجروں نے کیے تھے۔ انفرادی سطح پربھی لوگوں نے شہد خریدا ہے۔

شیئر: