Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں غیر ملکیوں کو شادی کے لیے وزارت عدل سے سہولت

سعودی خاتون سے غیرملکی کی شادی کے لیے بعض شرائط مقرر ہیں ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی برسوں سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں۔ یہاں رہنے والے تارکین کو شادی کے لیے مقررہ قواعد پرعمل کرنا لازمی ہے۔ 
 خانگی امور کے ماہر قانون اور مشیر احمد المحیمید کا کہنا ہے کہ ’سعودی وزارت عدل نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو اپنے ہم وطنوں سے شادی کے لیے سہولت فراہم کی ہوئی ہے اس میں شرعی تقاضوں کومدنظر رکھا گیا ہے جن میں ولی الامر کا ہونا بنیادی شرط ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ماہرقانون المحیمید نے الاخباریہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی قانون میں سعودی مرد سے غیرملکی خاتون یا سعودی خاتون سے غیرملکی مرد کی شادی کے لیے بعض شرائط مقرر کی گئی ہیں‘۔ 
’غیرملکی کا سعودی سے نکاح سے قبل ریجن کی گورنریٹ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے‘۔ 
سفارتخانے کے کردار پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’غیرملکی مرد یا خاتون کی سعودی مرد یا خاتون سے شادی کے لیے سفارتخانوں کا کوئی عمل دخل نہیں تاہم ریجن کی گورنریٹ سے شادی کے لیے این اوسی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے‘۔ 

شیئر: