Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مقیم غیر ملکی جوڑے میں شادی کے بارہ دن بعد طلاق

ایک مقامی جوڑے نے شادی کے 36 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا( فائل فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے مقیم غیرملکی اور مقامی جوڑوں کے درمیان طلاق کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’شارجہ، عجمان، ام القوین اور الفجیرہ کی وفاقی عدالتوں کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال ایک غیرملکی جوڑے کی شادی کو ابھی بارہ دن بھی نہ گزرے تھے کہ ان میں طلاق ہوگئی۔ یہ سب سے جلدی طلاق کا پہلا واقعہ ہے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ’2021 کے دوران یہاں مقیم غیرملکیوں میں طلاق کے 194 واقعات ریکارڈ پر آئے جبکہ 2022 کے دوران ان کی تعداد کم ہوکر 176 ہوگئی‘۔ 
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ’ایک غیرملکی جوڑے کی طلاق شادی کے 13دن بعد، ایک اور جوڑے کی طلاق 14 دن، ایک کی سولہ دن، ایک کی 17 دن اور ایک جوڑے میں طلاق شادی کے 25 دن بعد ہوئی‘۔
وزارت انصاف نے اماراتی شہریوں میں بھی طلاق کے حوالے سے عجیب واقعات بیان کیے ہیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ’ایک مقامی جوڑا 36 سال تک شادی کے بندھن میں رہا اور اتنی طویل مدت کے بعد جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کیا‘۔
’دوسری طلاق مقامی جوڑے میں شادی کے 34 برس بعد ہوئی۔ دو جوڑے ایسے ہیں جن میں طلاق شادی کے 30 اور 31 برس بعد ہوئی جبکہ 20 برس سے زیادہ رشتہ زوجیت سے منسلک رہنے والوں کے درمیان طلاق کے متعدد واقعات ریکارڈ پر آئے ہیں‘۔

شیئر: