دمام ..... 1437ھ کے دوران سعودی عرب میں بدامنی کے 10لاکھ سے زیادہ واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ ان میں مکہ مکرمہ ریجن پہلے نمبر پر رہا۔ جہاں 4لاکھ سے زیادہ بدامنی کے واقعات پیش آئے۔ ریاض اور مشرقی ریجن کا نمبر دوسرا ہے۔ یہ اطلاع وزارت داخلہ کے ماتحت محکمہ شماریات نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔ رپورٹ میں مملکت کے 13ریجنوں میں پیش آنے والے10 لاکھ سے زیادہ بدامنی کے واقعات کا تذکرہ کیا گیاہے۔ریاض ریجن میں ایک لاکھ92ہزار، مشرقی ریجن میں 102000، عسیر ریجن میں 86ہزار، مدینہ منورہ ریجن میں 58000واقعات پیش آئے۔ جازان چھٹے ، قصیم ساتویں ، تبوک او رالجوف 8ویں نمبر پر رہے۔ بدامنی کے واقعات میں خونریزی، آبرو ریزی، اخلاق سوز معاملات اور مالی مسائل شامل ہیں۔