Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے نام سے فرنیچر کا کا روبار کرنے والے 341تارکین کیخلاف کارروائی

  ریاض..... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودیوں کے نام سے دفاتر اور گھروں کے فرنیچر کا کاروبار کرنے والے 341تارکین وطن کیخلاف کارروائی کردی۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں تارکین وطن سعودیوں کے نام سے فرنیچر کا کاروبار کررہے تھے۔2982 فرنیچر کے شو رومز پر چھاپے مارے گئے تھے۔ ان میں سے 341تستر تجاری قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ثابت ہوئے۔ وزارت تجارت نے شبہ کی بنیاد پر ان شو رومز کے مالکان کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی۔ حقیقت حال کا یقین ہوجانے پر انکے معاملات محکمہ تحقیقات و استغاثہ اور پھر ادارہ احتساب (دیوان المظالم) کے حوالے کردیئے گئے۔ وزارت نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دیدیا گیا۔ وزارت قومی تبدیلی پروگرام 2020 کے تحت 6اہم اقدامات کررہی ہے۔

شیئر: