Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ایک اور امدادی طیارہ ترکیہ روانہ کردیا 

طیارے پر  104 ٹن 62 کلو گرام امدادی سامان لدا ہوا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض سے تیسرا سعودی طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے اضنہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق طیارے پر  104 ٹن 62 کلو گرام امدادی سامان لدا ہوا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا، خیمے، کمبل، چادریں، طبی سازوسامان اور عارضی بیڈ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ  شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات سعودی قیادت کی ہدایت پر شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے کے لیے امدادی سامان بھیج رہا ہے۔

مزید طیارے امدادی سامان لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

اس مقصد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔ مزید طیارے امدادی سامان لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی قیادت کی ہدایت پر ساھم پورٹل کے ذریعے زلزلہ زدگان کی مدد کےلیےعطیات بھی مہم چلائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے  سے منہدم عمارتوں کے ملبے تلے ممکنہ طور پر زندہ بچنے والے افراد کی تلاش میں حصہ لینے کے لیے امدادی ٹیمیں، آلات اور سازوسامان بھی روانہ کیا ہے۔

شیئر: