Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل تبدیلی کا فروغ، سعودی کمپنی نے 8 معاہدوں پر دستخط کردیے

سعودی الیکٹرسٹی کمپنی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی ایڈوانسڈ الیکٹرانکس کمپنی نے مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی میں شراکت کے حصے کے طور پر سرکاری اداروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے آٹھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز کے ذیلی ادارے فرم کے معاہدوں میں وزارت سپورٹس کے ساتھ سمارٹ سٹیڈیم، ڈیجیٹل سلوشنز، سائبر سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سے متعلق ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سپورٹ فراہم کرنا شامل ہے۔
ایڈوانسڈ الیکٹرانکس نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے انیشیٹوز کی حمایت کے لیے وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے جب کہ سعودی عرب ریلویز کے ساتھ سکیورٹی سلوشنز، منظم خدمات اور آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
بنیادی ڈھانچے کے سلوشنز فراہم کرنے، ٹیکنالوجیز کی منتقلی اور مقامی بنانے کے لیے سعودی الیکٹرسٹی کمپنی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ  ڈیجیٹل ٹیکنیکل انفراسٹرکچر اور تکنیکی معاونت کو چلانے کے لیے جنرل اتھارٹی برائے سروے کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
ان معاہدوں کا اعلان کمپنی کی جانب سے 6 سے 9 فروری تک ریاض میں منعقد ہونے
بین الاقوامی تکنیکی کانفرنس لیپ میں شرکت کے بعد کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایڈوانسڈ الیکٹرانکس کمپنی کے سی ای او زیاد المسلم نے کہا کہ ’معاہدے مختلف شعبوں میں مملکت کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی اور مملکت کے وژن 2023  کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے‘۔
دیگر معاہدوں میں کرنولائف انٹیلیجینٹ سکیورٹی سسٹم اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اینڈ سائبر سکیورٹی شامل تھے۔
ان معاہدوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سرکاری شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، اور سمارٹ سٹی سیکٹر کو فعال کرنے کے شعبوں میں مدد فراہم کرنا شامل ہے۔
لیپ 2023 عالمی کانفرنس کے لیے دو لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد رجسٹریشن ہوئے جو کہ 2022 میں سائن اپ کرنے والوں کی تعداد سے دگنی ہے۔

شیئر: