یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیے ہوئے ہے۔
قبل ازیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شمالی شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سامان کے مزید 11 ٹرک بھیجے۔
ایس پی اے کے مطابق ٹرکوں میں 104 ٹن خوراک اور دیگر سامان لدا ہوا ہے۔ ان میں کھانے پینے کی اشیا، خیمے،کمبل، چادریں اور طبی سازوسامان شامل ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیموں اور رضاکار ٹیموں کے تعاون سے اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔
ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں فیلڈ اور بحالی کی کارروائیاں اعلیٰ ترین معیاروں پر کی جاتی ہیں جو بچ جانے والوں کی حفاظت کو یقینی بناتی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ’ساھم‘ پورٹل کے ذریعے عوامی عطیات مہم بھی شروع کی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے شام اورترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے اب تک 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے اُمیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔