Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ ترکیہ بھیج دیا

کارگو طیارہ  69 میٹر طویل اور اس کی رفتار 865 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ ’انٹونوف 124‘ روانہ کیا ہے۔
 اس طیارے کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا، خیمے، کمبل، دریاں، چادریں اور فولڈنگ بیڈ بھیجے گئے ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق انٹونوف 124 سٹراٹیجک کارگو طیارہ ہے۔ یہ یوکرین میں گزشتہ صدی کے 8 ویں عشرے میں اس وقت ڈیزائن کیا گیا تھا جب یوکرین سابق سوویت یونین کے ماتحت تھا۔ 
انٹونوف 69 میٹر طویل ہے۔ اس کی رفتار 865 کلو میٹر فی گھنڈہ ہے۔ اس میں 88 افراد سفر کرسکتے ہیں۔
چار انجنوں کے اس طیارے کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ کلو گرام وزن بیک وقت بھیجا جاسکتا ہے۔ اس کے ونگز 628 میٹر طویل اور پھیلے ہوئے  ہیں۔
خالی طیارے کا وزن ایک لاکھ 75 ہزار کلو گرام ہے۔ سامان لادنے پر اس کا وزن دو لاکھ 30 ہزار کلو گرام تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ  4 لاکھ 5 ہزار کلو گرام تک وزن لے جاسکتا ہے۔

شیئر: