شہزادہ فیصل بن فرحان سے یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ کی ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان سے یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ کی ملاقات
پیر 13 فروری 2023 18:32
ایران کے ایٹمی پروگرام اور بین الاقوامی مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو برسلز میں یورپی یونین کے سرکاری دورے کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات، تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ان کی سپورٹ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
عالمی امن و سلامتی مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو :ایس پی اے)
ایران کے ایٹمی پروگرام اور بین الاقوامی مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اورعالمی امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پریورپی یونین میں سعودی مشن کے سربراہ سعد بن محمد العریفی اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الدود موجود تھے۔