Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، ڈرائیور محفوظ رہا

گاڑی سے ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جدہ کے الواحہ محلے میں ایک گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی تاہم ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق گاڑی سے  ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم ڈرائیور کو خراش تک نہیں آئی اور وہ صحیح سلامت گاڑی سے باہر آگیا۔ 
محکمہ ٹریفک اور ہلال احمر کی ٹیموں نے ٹریفک حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی اور سڑک سے گاڑی ہٹوا کر ٹریفک  بحال کرایا۔ 

شیئر: