شمالی طائف میں جمعرات کو المناک ٹریفک حادثے میں دو استانیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق استانیاں شمالی طائف کے المحانی ثانوی سکول میں ڈیوٹی کے لیے جارہی تھیں ۔
ٹریفک حادثے میں دو اور شخص بھی ہلاک ہوئے جن میں سے ایک استانیوں کا ڈرائیور جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیوربھی شامل تھا۔ تصادم آمنے سامنے سے ہوا۔
ٹریفک حکام نے حادثے کی شکار دونوں گاڑیوں کو روڈ سے ہٹاکر معطل ٹریفک کو بحال کردیا جبکہ متوفی استانیوں اور ڈرائیوروں کی لاشیں ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئیں۔