Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچہ نے اسکیٹنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

امپھال - - - -  - یہاں ایک 9سالہ بچے نے اسکیٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بچے نے محض 56.01سیکنڈ میں 46مختلف اور مشکل رکاوٹیں عبور کرلیں اور اسی دوران اس نے 145میٹر کا فاصلہ بھی طے کیا اس سے قبل بھی یہ بچہ ایک ہی کوشش میں چند بڑے کارنامے انجام دے چکا تھا۔ اس نے 2015ء میں بھی ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے وہ اتنی ہی حیرت انگیز ہے کہ دیکھنے والا پریشان ہوجائے۔ اسکیٹنگ کے دوران یہ بچہ مختلف پیچیدہ اور دشوار رکاوٹوں سے بھی کامیابی سے گزرا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب وہ ا ن رکاوٹوں سے گزر رہا تھا تو اس نے انتہائی نیچے لگی ہوئی کسی رکاوٹ سے بھی نہیں ٹکرایا اور بخوبی پوری صفائی سے انہیں عبور کرتا گیا۔ بعض رکاوٹیں بہت ہی نیچی تھیں۔ بہرحال اب اس نے 116میٹر کا فیصلہ عبور کرنے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ وہ منی پور کے عام خاندان کا فرد ہے اور اسکے والد کیسم رکی سنگھ ہیں اور ماں پراوتی تاخلیبم ہیں ۔ انکا کہناہے کہ اس بچے نے اسکیٹنگ کی پریکٹس 5سال کی عمر سے شروع کردی تھی اور گزشتہ4سال میں ا سکیٹنگ کی مسلسل مشق کرتا رہا جس کے سبب وہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا اور اب انہیں یقین ہے کہ آئندہ زندگی میں بھی وہ اسی قسم کے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتارہیگا۔

شیئر: