مظفرآباد... لائن آف کنٹرول کے قریب آزادکشمیر کے سرحدی علاقوں میں ہندوستانی فوج کی گولہ باری سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ3 افراد زخمی ہوگئے۔ چر ہوئی سیکٹر میںضلع کوٹلی کے سبز کوٹ گاوں کے مکان پر گولہ گرا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں اس کا 14 سالہ بھائی کامران اور دادی ولایت بیگم شامل ہیں۔ کوٹلی کے کھوئی ر ٹہ سیکٹر کے گاوں تائین میں 75 سالہ راجا عزیز زخمی ہوا۔ہندوستانی فورسز کی گولہ باری کا سلسلہ گذشتہ رات بھر جاری رہا ۔دریں اثناءدفتر خارجہ کے ترجمان نے کنٹرول لائن کے قریب آبادی پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔