Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، سعودی عرب کو 20 جدید ٹارپیڈو فروخت کرے گا

’جدید ٹارپیڈو کی ڈیل کی قیمت 78.5 ملین ڈالر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نےسعودی عرب کو 20 جدید ٹارپیڈو فروخت کرنے منظوری دیدی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’MK 54 MOD 0‘ جدید ٹارپیڈو کی ڈیل کی قیمت 78.5 ملین ڈالر ہے۔
ڈیل کے تحت امریکہ ، سعودی عرب کو فنی اور لاجسٹک سپورٹ کے علاوہ ٹریننگ بھی فراہم کرے گا۔
فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق ٹارپیڈو جدید ترین بحری ہتھیار ہے جو آبدوز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
 

شیئر: