Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی دھمکی دینے والا گرفتار

’مذکورہ شخص نے سفارتخانے فون کرکے حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
الجزائر میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مذکورہ شخص نے سفارتخانے فون کرکے حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
سفارتخانے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فون کرنے والے شخص نے کہا تھا کہ وہ سفارتخانے کو دھماکے سے اڑا دے گا‘۔
’فوری طور پر مقامی انتظامیہ کو اطلاع کی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے دھمکی دینے والے شخص کی شناخت ہوگئی‘۔
’پولیس نے ریکارڈ وقت میں دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی‘۔

شیئر: