سعودی عرب سے 11واں امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا
جمعرات 16 فروری 2023 10:05
طیارے میں 88 ٹن امدادی سامان موجود ہے (فوٹو: سبق)
زلزلہ زدگان کے لیے امدادی مہم کے تحت سعودی عرب سے 11واں امدادی طیارہ ترکیہ کے غازی عنتاب ایئرپورٹ پر پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طیارے میں 88 ٹن مختلف قسم کا امدادی سامان موجود ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’طیارے میں غذائی اور طبی اشیا کے علاوہ خیمے اور گرم کپڑے بھی موجود ہیں۔‘