Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کو سزا

اسلام آباد..انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ کیس میں مجرم سکندر کو 16 سال قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرما نے کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پرمزید 6 ماہ قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سکندرکی اہلیہ کنول کو با عزت بری کرنے کا حکم دیا گیا۔واضح رہے کہ سکندر نے اگست2013 میںاسلحے کے زور پر جناح ایونیو کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا تھا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سیکورٹی اہلکار نے سکندر پر قابو پالیا تھا ۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 

 

شیئر: