پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں جمعرات کی رات اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی اور یہ میچ اب بھی سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 28 گیندوں پر 58 جبکہ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 28 گیندوں پر 44 رنز بنائے تھے۔
کولن منرو کو نصف سینچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑین قرار دیا گیا لیکن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹر خود سے زیادہ اعظم خان سے متاثر نظر آئے۔
"I don't know why Azam Khan isn't in the Pakistan team" – Colin Munro#HBLPSL8 | #PSL2023 | #KKvIU pic.twitter.com/cAYukluSMo
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) February 16, 2023
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کولن منرو کا اعظم خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’آپ انہیں دیکھ چکے ہیں وہ کتنے حیران کن ہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ وہ پاکستانی ٹیم میں کیوں نہیں ہیں۔‘
کولن منرو کا مزید کہنا تھا کہ ’میں کچھ اور لڑکوں سے بات کر رہا تھا اور ان (اعظم خان) کے وزن پر بھی بہت بات کی جاتی ہے لیکن اگر وہ ملک کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں تو ان کو ٹیم میں بھی ہونا چاہیے۔‘
Back Back#HBLPSL8 I #SabSitarayHumaray l #KKvIU pic.twitter.com/B0ERUmruhB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 16, 2023