Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکہ کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر کا انتقال

کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
دوران پرواز ایک مسافر کی طبعیت خراب ہونے کے باعث دبئی سے ڈھاکہ جانے والی انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
سنیچر کو سول ایوی ایشن کے حکام نے بتایا کہ طیارے نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی لیکن بنگلہ دیشی مسافر کا انتقال دوران پرواز ہوا۔
کپتان نے کراچی ایئرپورٹ سے رابطہ کیا تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے اجازت مانگی تھی۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مسافر کے لیے ایئرپورٹ پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا تھا۔
’ڈاکٹرز کے مطابق مسافر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔‘
حکام کے مطابق انتقال کر جانے والے مسافر کی عمر 59 برس تھی اور اس کا نام شب شیخ تھا۔

شیئر: