Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیکھتے ہیں پانامہ تحقیقات کا کیا حشر ہوتا ہے،خورشید شاہ

  اسلام آباد:... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قوم کو نیوز لیکس سے متعلق حقیقت بتا ئی جائے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ معاملے میں وزیراعظم ہاو¿س مکمل طور پر ملوث ہے ۔اصل ذمہ داروں کو سزا ملنے تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ نیوز لیکس میں ڈیڈلاک کیوں پیدا ہو۔ بتایا جائے مسئلے میں کون رکاوٹ تھا اور کیسے حل ہوا؟انہوں نے کہاکہ ابھی دیکھتے ہیں پانا مہ کی تحقیقات کا کیا حشر ہوتا ہے۔ قطری خط کو سپریم کورٹ کے پانچوں ججوں نے مسترد کیا ہے۔ پانا مہ لیکس کے معاملے پر چیزوں کو الجھایا جا رہا ہے پیپلز پارٹی جے آئی ٹی نہیں مانتی۔ جے آئی ٹی بند کمرے میں وزیراعظم سے سوال کرے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فی الفور پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں اور قوم کو اہم ایشوز پر اعتماد میں لیں۔

شیئر: