Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے فریج میں چھپا دیے

پولیس کے مطابق ’ملزمہ وندنا کالیتا نے آسام کی پولیس ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے چراپونجی میں اپنے شوہر اور ساس کے اعضاء دبائے ہیں۔‘ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا کی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسم کے ٹکڑے فریج میں چھپا دیے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق گوہاٹی شہر کے نواحی علاقے نون متی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کیا، پھر اُن کے جسم کے ٹکڑوں کو کاٹ کر فریج میں رکھ دیا۔
اپنے شوہر اور ساس کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے والی وندنا کالیتا نامی خاتون کا کسی اور شخص سے افیئر چل رہا تھا۔
پولیس کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ’اپنے شوہر امر جیوتی دے اور ساس شنکری دے کو قتل کرنے کے بعد وندنا اور ان کے بوائے فرینڈ نے جسم کے اعضا اپنے ساتھ گواہاٹی سے 150 کلو میٹر دُور چراپونجی شہر لے گئے جہاں انہوں نے اعضاء کو دبا دیا جنہیں بعد میں پولیس نے ڈھونڈ لیا ہے۔‘
پولیس کے مطابق ’ملزمہ وندنا کالیتا نے آسام کی پولیس ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے چراپونجی میں اپنے شوہر اور ساس کے اعضاء دبائے ہیں۔‘
پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ’وندنا نے پہلے انہیں قتل کیا اور پھر ان کے جسم کے ٹکڑے کیے۔ اس کے بعد ملزمہ نے ٹکڑے فریج میں چھپا دیے۔‘
خیال رہے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے فریج میں چھپانے کا یہ واقعہ انڈیا میں کوئی پہلی مرتبہ نہیں پیش آیا۔
اس سے قبل ایسا ہی خوفناک واقعہ گزشتہ سال دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا تھا جہاں آفتاب پُونا والا نامی ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ شردھا والکر کو قتل کرنے کے بعد اس کے لاش کے ٹکڑے فریج میں چھپا دیے تھے۔
اس کے علاوہ نئی دہلی میں ہی نِکی یادو نامی ایک خاتون کو اُن کے پارٹنر ساحل گہلوٹ نے قتل کیا تھا اور پھر ان کی لاش کے ٹکڑے اپنے ریستوران کے فریج میں چھپا دیے تھے۔

شیئر: