سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مارچ میں سعودی عرب کے بشترعلاقوں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب اور عکاظ اخبار کے مطابق قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ ریاض، مکہ مکرمہ، حائل، الجوف، الباحہ، عسیر، جازان اور دیگر مقامات پر مارچ کے دوران معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے‘۔
قومی مرکز کاکہنا ہے کہ’ موسم بہار کے دوران درجہ حرارت بھی مملکت کے تمام علاقوں میں معمول سے زیادہ ہوگا‘۔
’ریاض، مدینہ منورہ، الشرقیہ، حائل، القصیم، الجوف، تبوک، حدود شمالیہ اور نجران ریجنوں میں کم ازکم ایک ڈگری درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا‘۔