Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈز کے مریض اب نارمل زندگی جی سکتے ہیں،ماہرین

لندن ...... ایچ آئی وی کی ادویہ استعمال کرنے والے نوجوان مریض طریقہ علاج میں بہتری کی وجہ سے اب تقریباً نارمل زندگی جی سکتے ہیں۔ یہ بات ایک حالیہ تحقیق میں کہی گئی ہے ۔تحقیق کے مطابق وہ 21 سالہ نوجوان جنھوں نے 2010 ءمیں علاج شروع کیا تھا اب وہ 1996 ءمیں علاج شروع کرنے والے مریضوں کے مقابلے پر10 برس زیادہ عرصہ زندہ رہ سکتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جلد علاج طویل اور صحت مند زندگی کےلئے بےحد ضروری ہے۔امدادی اداروں کے مطابق اب بھی بہت سے مریض ایسے ہیں جنھیں یہ معلوم نہیں کہ ان کے جسم میں ایڈز کا وائرس موجود ہے۔تحقیق کے مصنفین کا تعلق یونیورسٹی آف برسٹل سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کے علاج کی غیرمعمولی کامیابی کی وجہ نئی ادویات ہیں جن کے مضر اثرات کم ہیں اور وہ وائرس کو جسم میں بڑھنے سے زیادہ موثر طریقے سے روکتی ہیں۔ 

شیئر: