Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے انٹرٹینمنٹ بزنس ایکسلریٹر پروگرام

12 ہفتوں کے تربیتی پروگرام کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے انٹرٹینمنٹ بزنس ایکسلریٹر پروگرام شروع کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کاروباری افراد کو رہنمائی، تربیت، پراجیکٹ ڈیولپمنٹ میں مہارت رکھنے والے ماہرین،کنسلٹنٹس اور سرمایہ کاروں کے نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔
پروگرام میں ہفتہ وار تربیتی ورکشاپس، کاروباری افراد اور خصوصی مشیروں کے درمیان انفرادی مشاورتی سیشنز فراہم کیے جائیں گے۔
یہ پروگرام ایکسلریٹر ٹیم اور ڈویلپرز کے درمیان روزانہ کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے علاوہ 12 ہفتوں کے تربیتی پروگرام کو دو مرحلوں میں مکمل کرے گا۔
ماہرین شرکا کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے، ان کے منصوبوں کو تیار کرنے اور سرمایہ کاری میں ان کی مدد کریں گے۔
پراجیکٹ مینیجرز پروگراموں کے ذریعے شرکا کو کنسلٹنٹس کے ساتھ جوڑیں گے تاکہ وہ ان کی ضروریات کو سمجھ سکیں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اپنی مصنوعات تیار کریں۔
سرپرست منصوبوں کے لیے ہفتہ وار اہداف طے کریں گے اور کارکردگی کے متفقہ اشارے کے ذریعے ان کی ترقی پر عمل کریں گے۔
ایکسلریٹر کا کام 24 پراجیکٹس کے قیام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا جن کے تسلسل اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً نگرانی کی جائے گی۔

شیئر: