ریاض: انٹرٹینمنٹ ایکسپو میں ساونڈ سسٹم ، لائٹس کی نمائش
انٹرٹینمنٹ کی نئی مصنوعات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی انٹرٹینمنٹ ایکسپو کا گذشتہ روز پیر سے سعودی لائٹس اینڈ ساؤنڈ ایکسپو کے عنوان سے ریاض میں آغاز ہوا ہے جو کہ مملکت میں پیشہ ورانہ لائٹس اینڈ آڈیو سسٹم کی پہلی نمائش ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض انٹرنیشنل کنونشن کے نمائشی مرکز میں ہونے والی یہ تین روزہ تقریب تفریحی شعبے کے لیے ہزاروں جدید مصنوعات پیش کررہی ہے۔
اس نمائش میں آنے والوں تفریحی اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے منسلک پیشہ ور افراد کو نت نئی مصنوعات دیکھنے اور ان کے بارے میں جاننے اور انتہائی دلچسپ معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
نمائش میں بین الاقوامی نمائش کنندگان اپنی پروڈکٹس اور سروسز کی ایک وسیع رینج پیش کر رہے ہیں۔ ان میں تھرل رائیڈز، کھیلوں کے میدان کا سامان، آرکیڈ مشینیں، پروفیشنل لائٹنگ رگ، ساؤنڈ سسٹم، ایونٹ ٹیکنالوجی، سیکیورٹی کے آلات شامل ہیں۔
نمائش میں شرکت کرنے والے انٹرٹینمٹ ایکسپو میں مقامی، علاقائی اور عالمی تفریحی کمیونٹیز کے ساتھ تفریحی خدمات کے بین الاقوامی پویلین میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
ایکسپو میں ورچوئل رئیلٹی کے تجربات، تازہ ترین ویڈیو اور آرکیڈ گیمز اور کارنیول کے پرکشش سٹالز موجود ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کرنے والے نمائش کنندگان کے علاوہ، انٹرٹینمٹ کی صنعت کے اندر رجحانات، مستقبل کے تصورات اور نیٹ ورکنگ ایونٹس پر بات کرنے کے لیے سیشنز بھی شامل کئے گئے ہیں۔
ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر اس فیلڈ سے منسلک افراد اور ڈویلپرز کو خصوصی طور پر منعقد کیے گئے لیزر لائٹ اور ساؤنڈ شوز کے ذریعے مختلف پروڈکٹس اور یہ کیسے کام کرتی ہیں کے بارے میں معلومات اور انداز دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔