عراق کے استحکام اور خود مختاری کی سپورٹ کےلیے عرب بین الپارلیمانی یونین کانفرنس
سعودی شوری کے صدر کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے صدر ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ بغداد میں عرب بین الپارلیمانی یونین کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کانفرنس میں کونسلوں کے سربراہان، رکن ملکوں کی پارلیمان کے صدور، علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد عراق کے استحکام اور خود مختاری کی سپورٹ کرنا ہے۔
ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی قیادت میں سعودی عرب استحکام کو فروغ دینے اور پارلیمانی امور کے تمام پہلووں کی سپورٹ کے لیے مشترکہ عرب ایکشن کا خواہاں ہے‘۔
انہوں نے مملکت اور عراق کے درمیان خصوصی تعلقات کو سراہا اور کہا کہ ’سعودی عرب کا مقصد عراق کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا اور اس کے عوام کی خوشحالی کو فروغ دینا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ ایک محفوظ اور مستحکم عراق نے ملک اور وسیع تر خطے کی خوشحالی میں مدد کی‘۔