Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوری کی معاون سربراہ ڈاکٹر حنان الاحمدی کےلیے بین الاقوامی ایوارڈ

 ٹولین یونیورسٹی میں ایوارڈز کے حوالے  تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کی معاون سربراہ ڈاکٹر حنان الاحمدی کو امریکن یونیورسٹی ٹولین کی تجویز پر بین الاقوامی غیرمعمولی کارکردگی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امریکہ کی ٹولین یونیورسٹی میں ایوارڈز کے حوالے  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
  یہ ایوارڈ یونیورسٹی کے ان افراد کو دیا جاتا ہے جو ملکی اور بین الاقوامی معاشرے کی خدمت پیشہ ورانہ انداز سے کرتے ہیں اور ان کی نمایاں خدمات ہیں۔
مجلس شوری کی معاون سربراہ ڈاکٹر حنان الاحمدی نے تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی سکالر شپ پروگرام بے حد موثر ہے۔ اس کی بدولت سعودی سکالر دنیا بھر کے منفرد اداروں سے اعلی تعلیم اور تجربہ حاصل کررہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس وقت 50 ہزارسے زیادہ سعودی طلبہ امریکی جامعات میں زیر تعلیم ہیں‘۔ 
ڈاکٹر حنان الاحمدی نے کہا کہ’ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروغ افرادی قوت پروگرام کے تحت دنیا بھر کے اعلی اداروں سے سعودی طالبعلموں کو پیشہ ورانہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب نے گزشتہ برسوں کے دوران متعدد تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ سعودی وژن 2030 کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں ریکارڈ کام ہوئے ہیں اورہورہے ہیں‘۔

شیئر: