پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں لاہور اور راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
اتوار کو ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے ’اچھی خبر‘ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی مہربانی کرتے ہوئے لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران سڑکوں پر لائٹنگ کا خرچہ شیئر کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا دیاNode ID: 746236
-
’سچی؟ میں نہیں مانتا،‘ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دیNode ID: 746246
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لاہور اور روالپنڈی میں تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔‘
خیال رہے پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کروانے کے حوالے سے پی سی بی اور پنجاب کی نگران حکومت کے درمیان اخراجات پر تنازع چل رہا تھا۔
پی ایس ایل کے پہلے 12 میچز ملتان اور کراچی میں شیڈول تھے جبکہ 26 فروری سے اگلے میچ لاہور اور راولپنڈی میں ہونا تھے۔
Good news: CM Punjab Mohsin Naqvi Saheb has been kind enough to agree to share cost of lighting routes during PSL matches in Lahore. HBl PSL8 matches in Lahore and Pindi shall continue as scheduled.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 26, 2023