Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں حرمین ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ

رمضان المبارک میں یومیہ سوسے زائد ٹرینین چلائی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے مکہ ، مدینہ آنے جانے والےعمرہ زائرین کی سہولت کی خاطرماہ رمضان میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیاہے۔
عکاظ اخبار کی اطلاع کے مطابق ماہ رمضان میں روزانہ مکہ سے براستہ جدہ ، مدینہ منورہ کےلیے ٹرینوں کی تعداد 100 سے زیادہ کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہ مبارک کے دوران جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرین اسٹینشن سے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی الشریف جانے والے زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
زائرین کوٹرین سے آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کےلیے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
جدہ میں السلیمانیہ ریلوے اسٹیشن سے مکہ کے لیے یومیہ ٹرینوں کی 58 کردی گئی ہے۔ جدہ سے مکہ و مدینہ کےلیے دوٹرینیں فی گھنٹہ کی حساب سے شیڈول ہیں جبکہ ازدحام کے دنوں میں انکی تعداد بڑھا دی جائے گی۔

شیئر: