سعودی خلا نورد کی سپیس روانگی 12 مئی کو مقرر
’سعودی خلا نورد 17 اکتوبر سے امریکہ میں خلائی سفر کی مشق میں مصروف ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
اولین سعودی خلا نو وردوں کی سپیس روانگی کے لیے 12 مئی کی ابتدائی تاریخ مقرر ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ناسا نے یکم مئی کی تاریخ کو تبدیل کرکے نئی تاریخ مقرر کی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ امریکی خلانورد بیہی ویٹسن کی قیادت میں سعودی خلا نورد خلائی مہم پر جائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی خلا نورد گزشتہ 17 اکتوبر سے امریکہ میں خلائی سفر کی مشق میں مصروف ہیں۔
خلائی مہم کے حوالے سے مزید تفصیلات کا اعلان اپریل کے آخر میں کیا جائے گا۔