Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عازمین کا پہلا حج قافلہ 21 مئی کو پہنچے گا

’پاکستانی عازمین کی حج پروازیں دو اگست تک جاری رہیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
پاکستانی عازمین کا پہلا حج قافلہ 21 مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی عازمین کی حج پروازیں دو اگست تک جاری رہیں گی۔
سعودی ایئرلائن کے ذریعہ 44 ہزار پاکستانی عازمین کی آمد ہوگی، 38 ہزار پی آئی اے کے ذریعہ آئیں گے جبکہ بقیہ نجی فضائی کمپنیاں استعمال کریں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی عازمین حج کی آدھی تعداد براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے گی جبکہ آدھی تعداد کو جدہ کے ہوائی اڈے پر اتارا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ امسال سے پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

شیئر: