Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عالمی بینک کی سربراہی کے لیے اجے بنگا کی نامزدگی کی حمایت کرتے ہیں‘

’اجے بنگا نے وزیر خزانہ کو اپنے پروگرام اور اہداف سے آگاہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے عالمی بینک کی سربراہی کے لیے امریکہ کی طرف سے نامزد انڈین نژاد اجے بنگا نے رابطہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجے بنگا نے وزیر خزانہ کو اپنے پروگرام اور اہداف سے آگاہ کیا ہے۔
دونوں شخصیات نے ترقیاتی اہداف کے حصول اور مشترکہ مفادات کے لیے یکساں نکتہ نظر کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب عالمی بینک کی سربراہی کے لیے اجے بنگا کی نامزدگی پر مطمئن ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے‘۔
 

شیئر: