انڈین نیوی نے بحیرہ عرب میں ’براہموس میزائل‘ کو جنگی جہاز سے لانچ کرنے کا ’کامیاب تجربہ‘ کیا ہے۔
اتوار کو ایک ٹویٹ میں انڈین نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انڈین نیوی نے بحیرہ عرب میں شپ کے ذریعے ’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلوپمنٹ آرگنائزیشن‘ کی ٹیکنالوجی سے لیس براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’براہموس حادثاتی طور پر کیسے فائر ہوا؟‘، انڈیا سے وضاحت طلبNode ID: 659186
-
’امن کے لیے خطرہ‘، شمالی کوریا کا تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہNode ID: 730261
-
ایران کا 1650 کلومیٹر رینج کے نئے کروز میزائل کا تجربہNode ID: 746111
انڈین اخبار ’دا ہندو‘ کے مطابق یہ میزائل براہموس ایروسپیس پرائیوٹ لمیٹڈ نے بنایا ہے جو کہ انڈیا اور روس کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔ یہ کمپنی سُپر سونک میزائل، آبدوزیں، جہاز اور بحری بیڑے بناتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق براہموس میزائل آواز کی رفتار سے تقریباً تین گُنا تیز اپنے ہدف کی طرف بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خیال رہے براہموس ایک سُپر سونک کروز میزائل ہے جس کے ’اینٹی شپ‘ ورژن کا تجربہ پچھلے سال اپریل میں کیا گیا تھا۔ ’دا ہندو‘ کے مطابق انڈیا براہموس میزائل برآمد بھی کر رہا ہے۔
جنوری 2022 میں انڈیا نے فلپائن کے ساتھ 375 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت انڈیا فلپائن کو میزائل کی تین بیٹریاں فروخت کرے گا۔
#IndianNavy’s successful precision strike in the #ArabianSea by ship launched #BrahMos missile with @DRDO_India designed #Indigenous Seeker & Booster reinforces its commitment towards #AatmaNirbharta.#AatmaNirbharBharat@DefenceMinIndia @PMOIndia @IN_WNC @IN_WesternFleet pic.twitter.com/yErzO2Iout
— SpokespersonNavy (@indiannavy) March 5, 2023