Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کا 1650 کلومیٹر رینج کے نئے کروز میزائل کا تجربہ

ہم نے اس جدید کروز میزائل کو ملکی میزائل ہتھیاروں میں شامل کر دیا ہے۔ فوٹو گیٹی امیج
ایران میں موجود پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے جمعہ کو بتایا ہے کہ ایران نے 1650 کلومیٹر (1025 میل) رینج کا ایک جدید کروز میزائل تیار کیا ہے۔
 روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام روس اور یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے بعد مغرب کی جانب سے پیش کردہ  خدشات کو بڑھا سکتا ہے۔

ایران کا یہ اقدام مغرب کی جانب سے پیش کردہ خدشات کو بڑھا سکتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے سربراہ امیرعلی حاجی زادہ نے ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے دھمکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ  ہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کو مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔
امیر علی حاجی زادہ نے ایران کے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ہم نے اپنے اس جدید کروز میزائل کو ملکی میزائل ہتھیاروں میں شامل کر دیا ہے۔
حاجی زادہ نے مزید کہا ہے کہ 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراق میں امریکی زیرقیادت فورسز پر بیلسٹک میزائل حملہ میں ہمارا عام فوجیوں کو مارنے کا ارادہ نہیں تھا۔
امیر علی حاجی زادہ نے ٹیلی ویژن انٹرویو میں ارادہ ظاہر کیا ہے کہ ان شاء اللہ، ہم ٹرمپ کو مارنے کے درپے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی سابق سیکریٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو اور فوجی کمانڈرز جنہوں نے قاسم سلیمانی کو مارنے کا حکم جاری کیا تھا۔

پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم ٹرمپ کو مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو تسنیم

دوسری جانب ایران نے امریکہ کی مخالفت اور یورپی ممالک کی طرف سے تشویش کے اظہار کے باوجود اپنے میزائل پروگرام بالخصوص بیلسٹک میزائلوں کی وسیع رینج تیار کی ہے تا ہم تہران کا کہنا ہے کہ یہ میزائل پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے۔
علاوہ ازیں ایران نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین کی جنگ سے قبل ماسکو کو ڈرون فراہم کیے تھے جب کہ روس نے ڈرونز کا استعمال پاور سٹیشنوں اور سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نومبر میں پینٹاگون نے کہا تھا کہ امریکہ کو ان رپورٹس پر شک ہے جن میں حاجی زادہ کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ایران نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل تیار کیا ہے۔
 

شیئر: