خادم حرمین شریفین کپ برائے قوت برادشت کا اختتام
’207 مرد و خواتین نے شرکت کی، 18 خواتین اور 44 مرد گھڑ سوار فاتح قرار دیئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
العلا میں خادم حرمین شریفین کپ برائے قوت برداشت کا اختتام ہوگیا ہے جس میں 18 خواتین اور 44 مرد گھر سوار فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کپ میں مجموعی طور پر 207 مردوخواتین گھڑ سواروں نے شرکت کی ہے۔
خادم حرمین شریفین کپ برائے قوت برادشت میں العلا کے 5 گھڑ سواروں نے خصوصی طور پر شرکت کی ہے جنہیں رائل کمیشن کے تحت خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
العلا رائل کمیشن نے کپ کی انتظامیہ میں العلا کے 40 نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی ہیں جنہیں انتہائی مہارت سے انجام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ میں مجموعی طور پر 80 مرد و خواتین شامل تھے جنہیں مختلف تربیتی کورسز سے گزارا گیا ہے۔