سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے کہا ہے کہ ’رواں سال موسم گرما کے دوران دس سے زیادہ نئے ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی‘۔
اس سا ل جون سے نئی بین الاقوامی پروازیں ایشیا اور یورپ کے ملکوں کے لیے ہوں گی۔
فلائی ناس کا کہنا ہے کہ’ جزائر مالدیپ، آرمینیا، ترکی اور مونٹی نیگرو کےلیے ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ سے براہ راست پروازیں چلیں گی۔ دمام اور جدہ سے بھی نئی پروازوں کا آغاز ہوگا‘۔
فلائی ناس کا کہنا ہے کہ ’موسم گرما کے دوران بھی متعدد نئے ایئرپورٹس کے لیے پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا‘۔
فلائی ناس کے ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا ہے کہ ’ فلائی ناس مملکت کو پوری دنیا سے جوڑنے والے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیوں میں شامل ہوچکی ہے‘۔