فلائی ناس کی قیصومہ اور دمام کے درمیان رعایتی نرخوں پر پروازیں
پروازوں کا آغاز 19 اپریل سے کیا جائے گا جو اتوار اور بدھ کوشیڈول ہیں( فوٹو: عاجل)
سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس کی جانب سے قیصومہ اوردمام کے درمیان تعارفی بنیادوں پرہفتہ میں دوپروازیں رعایتی نرخوں پرشروع کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔
عاجل نیوز کے مطابق القیصومہ اوردمام کے درمیان رعایتی نرخوں پرشروع کی جانے والی پروازوں کا آغاز 19 اپریل 2023 سے کیا جائے گا جو اتوار اور بدھ کوشیڈول کی گئی ہیں۔
فلائی ناس کا کہنا ہے کہ ’دونوں شہریوں کے لیے تعارفی نرخ 199 ریال مقرر کیے گئے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو اس بارے میں متعارف کرانا ہے‘۔
واضح رہے فلائی ناس نے 19 نئے طیارے خریدے ہیں جن میں سے کچھ آئندے دنوں میں بیڑے میں شامل ہوں گے جس کے ایئرلائن کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 44 ہوجائے گی۔
اس وقت فلائی ناس کےاندرون اوربیرون مملکت اسٹیشنوں کی تعداد 70 سے زائد ہے جس میں اضافے کا امکان ہے۔
ایئرلائن کی جانب سے سال 2030 تک مسافروں کی تعداد میں اضافے کا ہدف ہے جوسالانہ 330 ملین مقرر کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی اندرون اوربیرون مملکت اسٹیشنز کی تعداد بھی بڑھا کر250 تک کی جائے گی۔