گوادر...بلوچستان کے شہر گوادر میں ہفتے کی صبح فائرنگ سے10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 8 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 2نے راستے میں دم توڑا۔دہشت گردوں نے پہلے گنت کے علاقے میں دیوار کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کی اس کے بعد پشگان میں سڑک کی تعمیر کرنے والے مزدورں کو نشانہ بنایا۔ تمام کے سروں میں گولیاں مار ی گئیں۔مرنےوالوں کا تعلق اندرو ن سندھ سے ہے۔وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ را سے مالی مدد لینے والے پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے ۔عدہ کرتا ہوں دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔گوادر میں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب وزیراعظم نواز شریف چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ چین کے دورے پر موجود ہیں۔