Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں آباد ی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد ..مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویتریس کو خط لکھ کر انہیں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی ہندوستانی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو مستقل رہائش کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا، ہندوستانی فوج کے ریٹائرڈ ملازمین اور غیر کشمیریوں کو زمین الاٹمنٹ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ کشمیری پنڈتوں اور مغربی پاکستان کے مہاجرین کے لئے کشمیر میں علیحدہ بستیوں کا قیام بھی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کا حصہ ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ ہند کی ان تمام کوششوں کا مقصد کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے میں من پسند نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

 

شیئر: