Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وژن 2030، پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے معاہدہ

وزارت اقتصادیات نے نجی کنسلٹنسی فرم کے ساتھ شراکت داری کی ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت اقتصادیات و منصوبہ بندی نے مملکت کے ترقیاتی منصوبوں کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے قابل بنانے کے لیے ریاض میں قائم نجی کنسلٹنسی فرم مقاطعۃ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مفاہمت کی یادداشت کے حصے کے طور پر، دونوں ادارے سعودی وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ حکومتی پالیسیوں کا جائزہ لینے اور ان کی ہم آہنگی کے لیے کام کریں گے۔
پرنس ولید بن ناصر کی جانب سے قائم کردہ مقاطعۃ، پرائیویٹ سیکٹر میں رہنماؤں کو متحرک کرنے اور پالیسیوں پر نظرثانی کر کے صنعت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔
مفاہمت کی یادداشت کا مقصد مملکت میں چیلنجوں، کامیابیوں اور ممکنہ مواقع کا تجزیہ کر کے نجی شعبے کی مدد کرنا ہے۔ اس سے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔
دونوں ادارے وزارت کی تحقیق، سٹیڈیز، رپورٹس اور انڈیکیٹرز تیار کرنے میں تعاون کریں گے اور مکاتفہ کی جانب سے نمائندگی کرنے والے شعبوں سے منسلک ہوں گے۔
معاہدے میں وزارت کے ٹارگٹ سیگمنٹس کے درمیان سروے شائع کرنا شامل ہے جو مکاتفہ کے زیر احاطہ انجمنوں کے دائرہ کار میں بھی آتا ہے۔
معاہدے میں اہم سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان رابطہ کاری بھی شامل ہو گی۔
وہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مارکیٹ کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے انتہائی معماملات کا جائزہ لینے اور مسائل کے حل کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔
اس میں سہ ماہی میٹنگز کا انعقاد بھی شامل ہو گا جہاں وزارت اورمقاطعۃ کے نمائندے پرائیویٹ سیکٹر کے نتائج کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور ان کی سفارشات دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
اس میں مقاطعۃ کی جانب سے نمائندگی کرنے والے شعبے کی حمایت کے لیے مسودے کے ضوابط اور قانون سازی کے لیے مختلف طریقوں کے بارے میں نقطہ نظر کا اشتراک شامل ہے۔ یہ معاہدہ پروڈکٹیوٹی گروتھ لیب میں نجی شعبے کی شرکت کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا۔
یہ معاہدہ سعودی وژن 2030 کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے وزارت اور مقاطعۃ کی باہمی تعاون اور مہارت کے تبادلے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد نجی شعبے کو پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر اور مملکت کے معاشی ماحول کو آسان بنانا ہے۔

شیئر: