جدہ، دمام، مدینہ اور مکہ سمیت متعدد شہروں میں نئے رہائشی منصوبے
مکان کی قیمت ساڑھے تین لاکھ ریال سے شروع ہوگی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ جدہ، دمام ، مدینہ ادور مکہ سمیت متعدد شہروں میں نئے رہائشی منصوبے نافذ کیے جائیں گے‘۔
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ ریاض کے شمال مشرق مغرب اور جنوب میں نئے طرز کے رہائشی منصونے تعمیر کیے جائیں گے‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’مکینوں کی خواہش اور ضرورت کو مد نظر رکھ کر مکانات تعمیر ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ رہائشی سکیم کی قومی کمپنی نے چند روز قبل الفرسان منصوبہ متعارف کرایا تھا۔ 2023 کے دوران نئے رہائشی منصونے متعارف کرائے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’زیادہ سے زیادہ سعودی خاندانوں کو مکان کا مالک بنانے کے پروگرام کے تحت نئے رہائشی منصوبے لائے جا رہے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’مکان کی قیمت ساڑھے تین لاکھ ریال سے شروع ہوگی۔ اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ مقامی شہریوں کی قوت خرید اور مکانات کی تعداد کے لحاظ سے پروگرام نافذ کیے جائیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مملکت کے تمام علادقوں میں رہائشی سکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ نئے منصوبوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا‘۔