بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو تین ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔
منگل کے روز میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
-
افغانستان سے ٹی20 میچز کی سیریز کا اعلان، شاداب خان کپتان ہوں گےNode ID: 750061
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 73، نجم الحسن شانتو نے 47 اور رونی تعلق دار نے 24 رنز بنائے۔
159 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز ہی بنا سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ ملان نے 53، کپتان جوز بٹلر نے 40 اور کرس ووکس نے 13 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی طرف بولنگ کرتے ہوئے تسکین احمد نے دو جبکہ شکیب الحسن، تنویر اسلام اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے کھیلے گئے دو میچز میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو چار اور چھ وکٹوں سے شکست دی۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیم نے کسی بھی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دی ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے ہاتھوں انگلیںڈ کو پہلی مرتبہ ٹی20 سیریز میں کلین سویب کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مجموعی طور پر یہ انگلینڈ کی ٹی20 کرکٹ کی سیریز میں دوسری کلین سویپ ہے۔
Modhumoti Bank Limited T20i Series: Bangladesh vs England: 3rd T20i
Bangladesh won the match by 16 Runs & the Series by 3-0
Full Match Details: https://t.co/QuKBNLkVtK#BCB | #Cricket | #BANvENG pic.twitter.com/TXDCJdumbp
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 14, 2023