اندرون ملک سے عازمین حج کی رجسٹریشن جاری
’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے حج کے اندراج کی سہولت ابھی بھی موجود ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ اندرون ملک عازمین حج کی رجسٹریشن جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے حج کے اندراج کی سہولت ابھی بھی موجود ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج اجازت نامے کی شرط کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں اور انفلونزا ویکسین لگوانا ہے‘۔
’سب سے پہلے ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے اس سے پہلے حج نہیں کیا یا پھر وہ مرد حضرات جومحرم بن کر حج کرنا چاہتے ہیں‘۔