بالی وُڈ کے اداکار شاہد کپور کی ویب سیریز ’فرضی‘ کے سین کو کاپی کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اکانومک ٹائمز کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر جورآور سنگھ کالسی کو تیز رفتار گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
تمام مرد جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں: سیف علی خانNode ID: 749181
-
ہارٹ اٹیک کے بعد سشمیتا سین کی ریمپ پر واکNode ID: 749721
جورآور سنگھ کالسی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں اپنے دوست گرپریت سنگھ عرف لکی کے ساتھ شاہد کپور اور وجے سیتھوپاتھی کی ویب سیریز ’فرضی‘ کے سین کو کاپی کرتے دیکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یوٹیوبر اور اُن کے دوست نے گالف کورس روڈ پر مارُوتی بلینو گاڑی چلاتے ہوئے اس سین کو نقل کیا۔
ویڈیو میں جورآور سنگھ کو اپنے دوست کے کہنے پر گاڑی کی ڈِگی کو کھول کر سڑک پر جعلی نوٹ پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق اے سی پی ڈی ایل ایف وکاس کوشک کا کہنا ہے کہ ’بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ اِن کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا اور یہ ویڈیو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے بنائی گئی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسی ویڈیوز کا مقصد سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنا ہوتا ہے جس کے باعث سڑک پر نقل و حرکت کرنے والے افراد کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔‘
@gurgaonpolice arrested Delhi-based YouTuber Joravar Singh Kalsi and his friend
for allegedly rash driving after a purported video clip of him enacting a scene from a web series was circulated on social media. He was seen throwing fake currency notes on the road from the car. pic.twitter.com/akEDweGhJ7— Dr. Leena Dhankhar (@leenadhankhar) March 14, 2023