اقامہ کارآمد جبکہ ورک پرمٹ ایکسپائر، کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے؟
اقامہ کارآمد جبکہ ورک پرمٹ ایکسپائر، کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے؟
جمعرات 16 مارچ 2023 0:05
نوٹس پریڈ دس دن کا ہے اسے مکمل ہونا ضروری ہوتا ہے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے مطابق جس غیرملکی کارکن کا ہروب فائل کیا گیا ہو۔ اسے 15 دن کےاندر کینسل نہ کرانے کی صورت میں کارکن کی فائل سیز کردی جاتی ہے۔
وزارت افرادی قوت کے قانون میں کسی بھی غیرملکی کارکن کا آجر کے پاس سے فرار ہونا سنگین کاروباری جرم تصورت کیا جاتا ہے۔
سعودی وزارت افرادی قوت کے ذیلی پلیٹ فارم’قوی‘ کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’کفالت کی تبدیلی کےلیے قوی پلیٹ فارم پردرخواست اپ لوڈ کی تھی۔ اس دوران اقامہ ایکسپائرہوگیا جبکہ کفالت کی تبدیلی کےلیے دیا گیا نوٹس پیریڈ ختم نہیں ہوا کیا کفالت کی تبدیلی کا عمل مکمل کرایا جاسکتاہے ۔ایکسپائراقامہ رکاوٹ بن سکتا ہے؟۔
سوال کے جواب میں قوی پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ’ کفالت کی تبدیلی کےلیےقواعد کے مطابق نوٹس پریڈ جوکہ 10 دن ہے مکمل ہونا ضروری ہوتا ہے اس سے قطع نظرکہ اقامہ کارآمد ہے یا ایکسپائر ہوگیا اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اورکفالت کی تبدیلی کے لیے دی گئی درخواست پرکارروائی جاری رہےگی۔
واضح رہے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے غیرملکی کارکنان کی کفالت کی تبدیلی کے عمل کوڈیجیٹل بنانے کےلیے ’قوی پلیٹ فارم‘ متعارف کرایا گیا ہے۔
ابتدا میں قوی پلیٹ فارم کوتجرباتی طورپرمتعارف کرانے کے بعد اب اسے نقل کفالہ کےلیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قوی پلیٹ فارم پرکفالت کی تبدیلی کی درخواست اپ لوڈ کرانے کے بعد نئے کفیل کی جانب سے کارکن کےلیے ملازمت کا معاہدے تیارکرکے اسے پلیٹ فارم پراپ لوڈ کیاجاتا ہے جس کا لنک کارکن کوبھی ارسال کیاجاتا ہے۔
کارکن کے لیے لازمی ہے کہ ملازمت کے معاہدے میں درج شرائط کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اسے منظوریا مسترد کرے۔ منظورکیے جانے کی صورت میں ملازمت کے ڈیجیٹل معاہدے کی قوی پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق کی جاتی ہے بعدازاں کفالت کی تبدیلی کا عمل مکمل ہوتا ہے۔
قوی پلیٹ فارم پر دریافت کیا گیا ہے کہ ’اگر ورک پرمٹ ایکسپائر ہوجائے جبکہ اقامہ باقی ہویا اس کے برعکس ہونے کی صورت میں کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے؟۔
سوال کے جواب میں قوی پورٹل کا کہنا تھا کہ دونوں صورتوں میں کفالت کی تبدیلی کا عمل مکمل کیاجاسکتا ہے۔
کارکن کی کفالت کےلیے مقررہ قواعد کے مطابق قوی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرکافی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاہم ان سے واقفیت ضروری ہے۔
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے رواں برس کے آغاز سے اقامہ قوانین میں کافی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔ اس حوالے سے ہروب کیسز کے بارے میں بھی قوانین میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد اقامہ اورکفالت کی تبدیلی کے مراحل کافی بہترہوئے ہیں۔ نئی تبدیلیوں میں آجرواجیرکے مفادات کوبھی مدنظررکھا گیا ہے۔