Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلے آف مرحلہ: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے، میچ میں بارش کا خدشہ

لاہور قلندرز نے سات میچز میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان کے پوائنٹس کی تعداد 14 ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ آج پشاور زلمی سے ہو گا۔
جمعے کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
لاہور میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ ایلیمینیٹر سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے کہ میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے۔
اگر میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے منسوخ ہو جاتا ہے تو لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی سے زیادہ پوائنٹس ہونے کے باعث  فائنل میں پہنچ جائے گی۔
رواں سیزن میں لاہور قلندرز نے سات میچز میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان کے پوائنٹس کی تعداد 14 ہے جبکہ پشاور زلمی پانچ میچز جیتنے کے بعد 10 پوائنٹس حاصل کر پائی ہے۔
خیال رہے پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک ایک دوسرے کے ساتھ 17 میچز کھیل چکی ہیں جس میں 10 مرتبہ پشاور زلمی جبکہ 7 مرتبہ لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی۔

شیئر: