پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے ہرا کر دوسرے ایلیمنیٹر میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور نے اسلام آباد کو 184 رنز کا ہدف دیا تھا اور وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلے وکٹ 60 رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب 16 گیندوں پر 23 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد حسیب اللہ 15 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیاNode ID: 749911
-
افغانستان سے سیریز، عبدالرحمان پاکستان کے ہیڈ کوچ مقررNode ID: 750416
-
لاہور قلندرز کی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ملتان سلطانز فائنل میںNode ID: 750656
کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
محمد حارث نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے لیکن وہ حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم نے ابھی کریز پر قدم جمائے ہی تھے کہ وہ فضل الحق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
عامر جمال صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ نے بھی صرف 10 رنز بنائے جس کے بعد وہ فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ٹام کوہلر 22 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز شاداب خان نے دو، جبکہ محمد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فضل حق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کی اتو اس کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری۔ رحمان اللہ گرباز 10 رنز بنانے کے بعد عظمت اللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
شعیب مقصود نے دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن وہ وہ عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد اعظم خان آئے مگر وہ کوئی کارکردگی دکھائے بغیر دو رن بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پو بولڈ ہوئے۔
Playing XIs for @IsbUnited & @PeshawarZalmi #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/jhVAUHOUvW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023