Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے مزید297رنز درکار

ڈومینیکا...پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 304 رنز کا ہدف دیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے ہدف کے تعاقب میں7 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا۔ مزید 297 رنز درکار ہیں۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں174 کے اسکور پر اننگز ڈیکلیئر کردی ۔مجموعی طور پر303 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔ قبل ازیں چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں پر 218 رنز سے کھیل شروع کیا۔محمدعامر نے شین ڈاورچ کو آوٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلادی۔ ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے روسٹن چیز دوبارہ بیٹنگ کے لئے آئے لیکن محمد عباس نے انہیں بولڈ کردیا۔ دیوندرا بشو، الزاری جوزف اور شینن گیبریئل بغیر کوئی رن بنائے۔ محمد عباس کا شکار بنے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل 247 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کو 129 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔محمد عباس نے اپنے تیسرے ہی میچ میں 46 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ نے 3، جبکہ محمد عامر اور اظہر علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔پاکستانی ٹیم کا دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا ۔صرف 8 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی صرف 3 رنز بنا کر شینن گیبریئل کا شکار بنے۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے روسٹن چیز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔تیسری وکٹ کے لئے شان مسعود اور یونس خان کے درمیان 49 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ شان مسعود 21 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔مصباح الحق اور یونس خان کیریئر کی آخری اننگز میں یادگار کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔مصباح 2 رنز جبکہ یونس خان 35 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ سرفراز احمد ، اسد شفیق بھی جلد آوٹ ہو گئے تاہم تاہم محمد عامر نے یاسر شاہ کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر شاندار 61 رنز کا اضافہ کیا۔محمد عامر 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔یاسر شاہ 38 اور حسن علی 15 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، شینن گیبرئیل اور بشو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
 

شیئر: