Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بغیر لائسنس شوقیہ قیمتی دھاتوں کو تلاش یا جمع کرنا قانون شکنی‘

قانون شکنی پر مقررہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صنعت ومعدنی وسائل کا کہنا ہے کہ ’بغیرلائسنس حاصل کیے شوقیہ قیمتی دھاتوں کوتلاش یا جمع کرنا قانون شکنی اور مجرمانہ فعل ہے‘۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت معدنی وسائل کے ٹوئٹرپر ایک شخص نے استفسار کیا ’میرے پاس قیمتی دھاتوں کو زیرزمین تلاش کرنے کا آلہ ہے کیا میں اسے استعمال کرکے شوقیہقیمتی پتھراوردھاتیں وغیرہ جمع کرسکتا ہوں؟‘۔ 
سوال کے جواب میں وزارت کا کہنا تھا کہ’ قانون کے مطابق زیرزمین قیمتی دھاتوں اورپتھروں کوتلاش کرنے کے لیے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے‘۔ 
’بغیرلائسنس حاصل کیے شوقیہ طورپربھی یہ کام نہیں کرسکتے۔ ایسا کرنے والے قانون شکنی کے زمرے میں آتے ہیں اور انہیں اس کی مقررہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

شیئر: